لکھنؤ،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے طبی تعلیم کے وزیر آشوتوش ٹنڈن نے اعظم گڑھ، جالون، امبیڈکرنگر، باندہ اور جھانسی کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے 500بستر والے ہسپتالوں کے تمام کام مارچ، 2018تک ہر قیمت پر پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے ایک ماہ کے اندر اندر کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اور لکھنؤ کی برنٹ یونٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ٹنڈن نے اتر پردیش ریاستی تعمیر کارپوریشن کی طرف سے طبی تعلیم محکمہ کے تعمیر اتی منصوبوں کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں حکام کو یہ ہدایت دی۔اجلاس میں حکام نے طبی تعلیم کے وزیر کو یقین دلایا کہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے احاطے میں پلاسٹک سرجری ڈیپارٹمنٹ کی برن یونٹ کی تعمیر کا کام ستمبر، 2017تک مکمل کرتے ہوئے ایک مہینہ کے اندر یہ شروع کر دیا جائے گا۔ریاستی طبی کالجوں میں بھی کام تیزی سے چل رہا ہے۔